24 فروری 2015 - 06:51
پشاور اسکول حملے کا مرکزی ملزم رضوان گرفتار

پشاور میں آرمی پبلک اسکول کر حملے میں ملوث مرکزی دہشت گرد تاج محمد عرف رضوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا :  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم پشاور کے نواحی گاؤں میں آئی ڈی پی بن کر رہ رہا تھا اوراور اسے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کئے گئے ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش 2008 سے کالعدم تنظیم سے تعلق کا اعتراف کیا ہے جب کہ یہ شمالی وزیرستان اور پشاور میں کئی دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27 سالہ ملزم تاج محمد کا تعلق خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ سے ہے اور یہ آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے دو گرپوں میں سے ایک کی قیادت کر رہا تھا۔

سولہ دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول کر ہونے والے حملے میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھےجن میں سے اکثریت اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی تھی۔

اسکول حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے دو گروپوں نے کیا تھا جن میں سے ایک کے سربراہ عتیق الرحمان عرف عثمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

.......

/169